BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 05:50 GMT 10:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈینئل پرل کی یاد میں موسیقی پروگرام

شازیہ خشک
پروگرام میں شریک طلبہ اور طالبات کا کہنا تھا کہ موسیقی سے محبت بڑہتی اور فاصلے کم ہوتے ہیں۔
کراچی میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل کی یاد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک میوزیکل پروگرام کیا گیا جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس شو میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور لوک موسیقی پر بھنگڑے ڈالے۔

امریکی صحافی ڈینئل پرل کو جنوری دو ہزار دو میں کراچی میں اس وقت اغواء کر کے قتل کردیا گیا تھا جب وہ شدت پسندوں کے بارے میں ایک رپورٹ پر کام کر رہے تھے۔

انسانیت
 امریکی، مسلم یا کسی بھی ملک کے لوگ ہوں سب انسان ہیں جو ہنستے اور روتے بھی ایک ہی زبان میں ہیں، تفریق لوگوں نے پیدا کی ہے اور انہوں نے ہی دور کرنی ہے۔
طالبہ انعم خان
کراچی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہر سال ان کی یاد میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ شب ہونے والے پروگرام میں لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے فن کا مظاہرہ کیا۔

روایتی موسیقی کی تھاپ پر جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رقص کرتے رہے وہاں امریکی قونصل جنرل کے انکی بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں۔

پروگرام میں شریک طلبہ اور طالبات کا کہنا تھا کہ موسیقی سے محبت بڑہتی اور فاصلے کم ہوتے ہیں۔ انعم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پروگرام سے بھرپور لطف لیا اس لیے نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں نے بھی بھرپور انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی، مسلم یا کسی بھی ملک کے لوگ ہوں سب انسان ہیں جو ہنستے اور روتے بھی ایک ہی زبان میں ہیں، تفریق لوگوں نے پیدا کی ہے اور انہوں نے ہی دور کرنی ہے۔

خورشید انور کا ماننا ہے کہ امریکہ کی اچھائیوں کو بھی سامنے رکھنا چاہئیے اور خاص طور پر امریکی عوام کی تعریف کرنی چاہیئے جن کی رقم سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے پروگرام جاری ہیں۔

طلحہ قریشی کہتے ہیں کہ منفی تاثر پھلانے سے کچھ نہیں ہوتا ہے لوگوں کا رویہ اچھا ہونا چاہیئے ’آج جیسے امریکن ہمارے ساتھ ناچے اور گائے، اس طرح سے تعلقات بڑھتے ہیں لوگوں کو بغیر دیکھے سمجھے اپنی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ اچھا ہے وہ برا ہے یہ درست نہیں ہے کیونکہ اچھے برے ہر جگہ ہوتے ہیں‘۔

تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مجید عزیز بھی شریک تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ تجارت میں پاکستان سے پندرہ سالہ معاہدہ کر رہا ہے اور فوجی تعلقات سے ہٹ کر معاشی تعلقات بڑھائے جارہے ہیں جس کی بنیاد تو دہشت گردی کی روک تھام کا منصوبہ ہے مگر بلوچستان اور سرحد میں ایسی زون بنائے جائیں گے جہاں تیار ہونے والی مصنوعات کو امریکہ درآمد کیا جائے گا۔

ڈینئل پرل کے مقدمے کی تحقیقات اور ملزمان کی عدالت میں زیر سماعت اپیلوں کے بارے میں امریکی قونصل جنرل کے انکی کا کہنا تھا کہ ’اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈینئل پرل کا قتل پاکستان میں ہوا اور اس کی تحقیقات بھی پاکستان کے اداروں نے کی اب یہ معاملہ عدالت میں ہے اورعدالت ہی ملزمان کی اپیلوں کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈینئل پرل کے قتل کے الزام میں احمد عمر شیخ کو سزائے موت جبکہ تین دیگر ملزمان شیخ عادل، سلمان ثاقب اور فہد نسیم کو عمر قید کا حکم سنایا تھا جس کے خلاف ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

اسی بارے میں
ملزم کراچی پولیس کے حوالے
04 August, 2005 | پاکستان
عمر شیخ اسلام آباد منتقل
18 January, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد