BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 August, 2005, 23:22 GMT 04:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملزم کراچی پولیس کے حوالے

اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے امریکی صحافی ڈینئیل پرل
امریکی صحافی ڈینئل پرل کو جنوری دو ہزار دو میں کراچی میں اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی عدالت نے ڈینئیل پرل قتل کیس کے ایک ملزم محمد ہاشم کو کراچی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی پولیس نے گوجرانوالہ کے سیشن جج چودھری مظہر حسین کی عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی کہ محمد ہاشم کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر ان کےحوالے کیا جائے۔ عدالت نے کراچی پولیس کی یہ درخواست منظور کر لی ہےاور آج یعنی جمعہ کے روز محمد ہاشم کو گوجرانوالہ کی ایک دوسری عدالت کے جج چودھری مظہرحسین کے روبرو پیش کیا جائے گا جہاں سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا جو انہیں لیکر کراچی روانہ ہو جائے گی۔

محمد ہاشم کو ایک ہفتے پہلے پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ کے نواح سے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ پولیس کے بقول فرار ہوکر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جانا چاہتے تھے۔ گرفتاری کے بعد مقامی جوڈیشل مجسڑیٹ مظہر حسین نے چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوادیا تھا لیکن اب انہیں کراچی منتقل کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

 محمد ہاشم کو ایک ہفتے پہلے پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ کے نواح سے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ پولیس کے بقول فرار ہوکر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جانا چاہتے تھے۔

محمد ہاشم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ہیں لیکن پولیس حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کا ان معاملے میں کیا مشبتہ کردار تھا۔

امریکی صحافی ڈینئل پرل کو جنوری دو ہزار دو میں کراچی میں اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

کراچی کی ایک عدالت نے اس مقدمے میں ایک برطانوی شہری احمد عمر شیخ کو سزائے موت اور دیگر تین ملزموں کو عمر قید سنائی تھی۔اس مقدمے میں ملوث دیگر دو افراد پچھلے سال پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد