ڈینیئل پرل کیس، ایک اور گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں بہاولپور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گوجرانوالہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جنوری سنہ دو ہزار دو میں وال سٹریٹ جنرل کے رپورٹر ڈینئل پرل کو کراچی سے اغوا کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ صدر پولیس نے بی بی سی سے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینیل پرل کیس کے ملزم محمد ہاشم قدیر کو بدھ کے روز جوڈیشل میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور انہیں چودہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوایا دیا گیا ہے۔ ہاشم قدیر احمد پور شرقیہ کا رہنے والے ہیں اور ان کے سر پر پاکستان حکومت کی طرف سے دس لاکھ روپے اور امریکہ کی جانب سے پانچ لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا۔ ہاشم قدیر کا تعلق ممنوعہ جہادی تنظیم حرکت المجاہدین سے بتایا جاتا ہے۔ ڈینئل پرل کیس میں پانچ ملزم تھے جن میں سے ایک ملزم عمر سعید شیخ سنہ دو ہزار تین میں ایک عدالت سے عمر قید کی سزا ملنے کے بعد حیدرآباد جیل میں قید ہیں اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم امجد فاروقی گزشتہ سال نواب شاہ میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ہاشم قدیر گرفتار ہونے والے تیسرے ملزم ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||