BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 October, 2003, 17:29 GMT 22:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خالد شیخ پر ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام
خالد شیخ محمد
خالد شیخ محمد راولپنڈی سے گرفتار ہوئے تھے۔

امریکی روزنامے ’وال سٹریٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ روزنامے کے رپورٹر ڈینیئل پرل کا قتل خالد شیخ محمد نے کیا۔

ڈینیئل پرل پاکستان میں روزنامے کے نامہ نگار تھے جہاں اغواکے بعد قتل کردیئے گئے تھے۔ خالد شیخ محمد القاعدہ کے بڑے رہنما بتائے جاتے ہیں۔ وہ اسی برس راولپنڈی سے گرفتار ہوئے تھے۔

خالد شیخ محمد پر گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔ امریکی حکام کے مطابق خالد شیخ محمد اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور ماضی میں بھی القاعدہ کے حملوں کی منصوبہ بندی اور القاعدہ کی مالی مدد کرتے رہے ہیں۔

لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر براہ راست اس قسم کے حلموں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ڈیینیئل پرل وال سٹریٹ جرنل کے جنوبی ایشیائی بیورو کے سربراہ تھے اور انہیں جنوری دو ہزار دو میں کراچی سے اغواء کیا گیا تھا۔

ان کے اغواء کے ایک ماہ بعد حکام کو اطلاع ملی کہ کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو ٹیپ بھی سامنے آئی جس میں انہیں قتل ہوتے دکھایا گیا تھا۔

خالد شیخ محمد ان نو افراد میں سے ہیں جنہیں رپورٹر ڈینیئل پرل کے قتل کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

انہیں گزشتہ مارچ میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال انہیں کسی خفیہ مقام پر رکھا جارہا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے ڈینیئل پرل کے قتل کے سلسلے میں خالد شیخ محمد کا نام کئی ماہ قبل بھی سامنے آیا تھا لیکن اس وقت حکام نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ تاہم اب حکام نے ان الزامات کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا خالد شیخ محمد خود اس قتل کا اعتراف کیا ہے یا حکام کو اس سلسلے میں کوئی نیا ثبوت ملا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد