ڈینئیل پرل کی بیوہ کا گلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صحافی ڈینئیل پرل کی بیوہ میری این پرل نے کہا ہے کہ انہیں گیارہ ستمبر کے متاثرین کے فنڈ سے زر تلافی ادا کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ صحافی ڈینئیل پرل کو سن دو ہزار دو میں پاکستان میں قتل کردیا گیا تھا۔ پرل کی بیوی نے سی این این کو بتایا ’اب تک یہ بہت واضح ہوچکا ہے کہ جن لوگوں نے ڈینئیل کو قتل کیا تھا وہ نہ صرف وہی لوگ تھے جنہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی بلکہ ان کے مقاصد بھی ایک تھے۔ تاہم امریکہ کے محکمۂ انصاف کے حکام جوکہ اس فنڈ کی نگرانی بھی کرتے ہیں میری این سے اتفاق نہیں کرتے۔ ادارے کے ایک ترجمان چارلس ملر کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ صرف اور صرف ان افراد کے لئے ہے جو گیارہ ستمبر کے حملوں سے براہ راست متاثر ہوئے تھے۔ میری این کے وکیل رابرٹ کیلنر نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے اور امریکی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا قانون رائج کریں جس کے تحت دہشتگردی سے متاثر ہونے والے تمام افراد اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا ’دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ہمیں بتایا ہے خالد شیخ محمد دراصل ڈینئیل کا قاتل ہے اور یہ وہ شخص ہے جو القاعدہ کا نمبر تین رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ گیارہ ستمبر کے حملوں کا منصوبہ ساز بھی ہے۔ امریکی صحافی ڈینئیل پرل کو جنوری دو ہزار دو میں اغوا کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||