عمر شیخ کراچی جیل میں منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے اغواء اور قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے عمر سعید شیخ کو جمعرات کے روز حیدرآباد سے کراچی کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حیدر آباد جیل میں پچھلے دنوں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے عمر سعید شیخ کو کراچی لایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عمر سعید شیخ کو حفاظتی نقطۂ نظر سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں بذریعہ ہیلی کوپٹر کراچی لایا گیا۔ عمر سعید شیخ کو ڈینئیل پرل کے مقدمۂ قتل میں فروری 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی برس جولائی میں انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل سے وابستہ امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے اغواء اور قتل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ڈینئیل پرل کو جنوری سن دو ہزار دو میں اس وقت اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جب اپنے اخبار کی جانب سے اسے پاکستان میں کام کی غرض سے بھیجا گیا تھا۔ عمر سعید شیخ نے سزائے موت کے خلاف اپیل سندھ ہائی کورٹ میں جولائی سن دو ہزار دو میں ہی دائر کردی تھی جو ابھی تک زیر سماعت ہے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت مئی کی تیس تاریخ کو ہونی ہے۔ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے عمر سعید شیخ کی وکالت کے لیے ایک وکیل خود سے نامزد کردیا تھا۔ اس سے پہلے عمر سعید شیخ نے اپنے وکیل عبدالوحید کٹپر کو اپنی وکالت سے روک دیا تھا۔ | اسی بارے میں عمر شیخ اسلام آباد منتقل18 January, 2004 | پاکستان ڈینیئل پرل کیس، ایک اور گرفتار17 April, 2004 | پاکستان پولیس مقابلہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک17 November, 2004 | پاکستان ملزم کراچی پولیس کے حوالے04 August, 2005 | پاکستان ڈینیئل پرل کیس، ایک اور گرفتار28 July, 2005 | پاکستان پرل کیس: ’ملزم کی حفاظت کی جائے‘11 August, 2005 | پاکستان ملزم کی درخواست پر پولیس طلب12 August, 2005 | پاکستان ہاشم کی پرل کیس میں گرفتاری17 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||