ہاشم کی پرل کیس میں گرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس میں ہاشم عرف عارف کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ ہاشم عرف عارف کی گرفتاری گجرانوالا سے ہوئی تھی جہاں سے ان کو کراچی لایا گیا تھا۔وہ پرل کیس میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔ کراچی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے ایڈمنسٹریٹر جج خلجی عارف حسین کی عدالت میں منگل کے روز ہاشم کو پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو پرل کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ جسٹس خلجی عارف نے پولیس کو ہدایت کی کے ملزم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج فیروز محمد کی عدالت میں پیش کیا جائے۔ پرل کیس کی مفرور ملزمان کی فائیل ان کے پاس ہیں۔ اس سے قبل کراچی کی آرٹلری میدان پولیس نے ہاشم عرف عارف کا ریمانڈ محمد اسلم نامی ایک شخص کے قتل میں لیا گیا تھا۔ جس کے خلاف ہاشم کے بھائی نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی۔ جس کو عدالت نے رد کردیا تھا۔ امریکی صحافی ڈینیل پرل کو دو ہزار دو میں اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ہاشم کی گرفتاری کے بعد پرل کیس ایک مرتبہ پھر سے زیر بحث آگیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||