| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عمر شیخ اسلام آباد منتقل
امریکی صحافی ڈینل پرل کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ احمد عمر سعید شیخ کو حیدر آباد جیل سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے اطلاع دی ہے کہ عمر شیخ کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیدرآباد جیل سے لیے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملوں کے سلسلے میں کی جانے والی تفتیش کے سلسلے میں حیدرآباد سے اسلام آباد لیے جایا گیا ہے۔ حیدر آباد جیل کے حکام کے مطابق شیخ اپنے ساتھ قران شریف کے ترجمے کی ایک نسخہ ، ذاتی ڈائری اور خطوط اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمر شیخ کو کسی نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مشرف پر حملے کے سلسلے میں کی جانے والی تفتیش میں عمر شیخ کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ عمر شیح کو ڈینل پرل کے قتل میں جنوری دو ہزار دو میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ان کے ساتھ تین اور مجرموں فہد نسیم ، سلمان ثاقب، اور شیخ محمد عدیل کو بھی عمر قید دی گئی تھی۔ پولیس کو اس قتل میں ملوث سات اور افراد کی تلاش ہے جنہوں نے پرل کو قید رکھا اور پھر وڈیو کیمرے کے سامنے ان کا گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||