صفدر: ضمانت لیکن ابھی رہائی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کی ایک عدالت نےسندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر صفدر سرکی کی ضمانت منظور کرلی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا مگر رہائی کا حکم جیل پہنچنے سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تبادلے کا حکم نامہ پہنچ گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ ایٹ حب نظر احمد لانگھو نے منگل کو دھماکہ خیز مادہ رکھنے اور غیر قانونی ہتھیار برآمد ہونے کے دو مقدمات میں جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما ڈاکٹر صفدر سرکی کی ایک ایک لاکھ رپے کی ضمانت منظور کی اور ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ ڈاکٹر صفدر کی رہائی کے لیے ضمانت کی رقم بھی جمع کروائی گئی اور حکم نامہ بھی جاری ہوا مگر بیلف یہ حکم نامہ لیکر جیل نہیں پہنچ سکا۔ ڈاکٹر صفدر سرکی کے وکیل عبدالطیف میمن نے بتایا کہ ’رہائی کا حکم لیکر جب بیلف گڈانی جیل جا رہا تھا تو اسے پیچھے سے بلاوا آیا اور وہ واپس آگیا، جس کے بعد ہم بیٹھے رہے کہ اب ریلیز رٹ جائیگی اور ڈاکٹر صفدر رہا ہوجائیں گے پھر یہ بتایا گیا کہ یہ رٹ نہیں بھیجی جارہی۔‘
انہوں نے بتایا کہ قانونی نقطہ نگاہ سے اگر ضمانت واپس بھی ہوجاتی ہے تو اس میں دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے مگر یہ ضمانت منظور ہوگئی تھی اور حکم بھی جاری ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نظر احمد لانگھو کا تبادلہ ہوگیا ہے، اور دوسرے جج پیر کو چارج لیں گے۔ اب وہ دوبارہ پیر کے روز عدالت سے رجوع کریں گے ۔ عبدالطیف میمن ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان دو مقدمات کے علاوہ ڈاکٹر صفدر سرکی پر بظاہر اور کوئی مقدمہ نہیں ہے اور وہ 13 نومبر کو سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے بارے میں اپیلوں کی سماعت کے موقع پر اپنا بیان رکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔ جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما ڈاکٹر صفدر سرکی چوبیس فروری دو ہزار چھ کو کراچی سے لاپتہ ہوگئے تھے اور گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقےساکران سے ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔ ڈاکٹر صفدر سرکی جو امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں سے جمعہ کو کراچی میں مقیم امریکی قونصل جنرل کے انکی نے حب کے جوڈیشل لاک اپ میں ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر صفدر سرکی نے ان سے شکوہ کیا کہ وہ امریکی شہری ہیں اور ان کی فیملی امریکہ میں موجود ہے مگر امریکہ کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی تھی۔ |
اسی بارے میں سرکی سمیت تین لاپتہ ’مل گئے‘11 October, 2007 | پاکستان ’قبر جیسے قید خانوں میں رکھاگیا‘22 October, 2007 | پاکستان صفدر سرکی کہاں ہیں؟ 23 May, 2006 | پاکستان سندھی رہنماء کی رہائی کے لیے پٹیشن22 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||