سندھی رہنماء کی رہائی کے لیے پٹیشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سندھ کےقوم پرست رہنماء اور امریکی شہری ڈاکٹر صفدر سرکی کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کی بہن عابدہ پروین نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے پاس پٹیشن دائر کر دی ہے۔ عابدہ پروین نے اپنے وکیل عبدالطیف میمن کی معرفت دائر کردہ پٹیشن میں کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈاکٹر صفدر سرکی کو سابق لیاری ٹاسک فورس کے سربراہ چودھری اسلم نے تشدد کر کے گرفتار کیا تھا جس کے بعد صفدر سرکی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف الزامات سے عزیز و اقارب کو آگاہ کیا گیا ہے۔ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ گرفتاری کے وقت ڈاکٹر صفدر سرکی ’جیے سندہ قومی محاذ‘ کے نو منتخب جنرل سیکریٹری تھے۔ وہ انسانی حقوق کے کارکن بھی تھے اور دو مرتبہ ورلڈ سندھی کانگریس کے چیئرمین بھی رہے۔ وکیل عبدالطیف میمن نے بتایا ہے کہ ان کی پٹیشن سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے لاپتہ افراد کے بارے میں عدالت میں جاری مقدمات میں شامل کردی ہے اور انہیں توقع ہے کہ عدالت میں لاپتہ افراد کیس کی چار ستمبر کو اگلی سماعت میں ان کی درخواست بھی سنی جائی گی۔ سندھ کے قوم پرست رہنما ڈاکٹر صفدر سرکی گزشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے لاپتہ ہیں۔ ان کی اہلیہ نے صفدر کی رہائی کے لیے واشنگٹن میں امریکی حکام سے بات چیت کی تھی اور حال ہی میں پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو نے بھی سیاسی اختلافات کے باوجود صفدر سرکی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ سندھ سے لاپتہ دیگر قوم پرست رہنماء آصف بالادی، جی ایم بھگت اور چیتن بجیری کے بارے میں چار دن قبل حکام نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ پولیس نے انہیں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حیدر آباد سے گرفتار کیا تھا۔ آصف بالادی کے اہل خانہ نے چودہ اگست کو کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی تھی۔ آصف بالادی اور جی ایم بھگت کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے اور حراست میں رکھا ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں آصف بالادی کے اہلخانہ کا احتجاج14 August, 2007 | پاکستان سندھی رہنما پولیس تحویل میں17 March, 2007 | پاکستان ’اقوامِ متحدہ بازیابی میں مدد دے‘23 February, 2007 | پاکستان ’لاپتہ‘ قوم پرستوں کےلیے احتجاج21 July, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||