BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھی رہنما پولیس تحویل میں

اس سے قبل پولیس آکاش کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی
سندھ میں پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے لاپتہ قوم پرست رہنما سکندر عرف آکاش ملاح کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جئے سندھ قومی محاذ کے سابق ترجمان آکاش ملاح کو سات ماہ قبل حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

میرپورخاص پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش ملاح کو بس ٹرمینل سے پچاس گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

آکاش ملاح کی گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی تھی۔ اس سے قبل پولیس ان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی سیکرٹری جنرل صفدر سرکی ابھی تک لاپتہ ہیں، ان کی جماعت نے سندھ میں لاپتہ ہونے والے سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے اٹھارہ مارچ کو سکھر سے کراچی تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد