BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 February, 2007, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’چھ مزید لاپتہ افراد کی نشاندہی‘

گزشتہ مظاہرے میں شریک ایک خاتون
لاپتہ افراد کی نشاندہی کے لیے اہلِ خانہ نے اسلام آباد میں کئی مرتبہ مظاہرے کیے ہیں۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ مزید چھ لاپتہ افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے جن میں سے تین افراد کو رہا کردیا گیا ہے باقی تین صوبائی اور وفاقی حکومت کی زیرحراست ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو سماعت شروع کی تو اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جن مزید چھ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے ان میں سے محمد منصور اور ملک ذوالفقار وفاقی ایجنسی کی زیرحراست ہیں اور انہیں سیکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت الزامات کاسامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالم طارق کو پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی کی سیکشن گیارہ کے تحت اپنی تحویل میں رکھا ہے جبکہ تین افراد مٹھا خان مری، خان محمد اور محمد سلیم بلوچ رہا ہوچکے ہیں۔

عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ جن لاپتہ افراد کی فہرست دی گئی تھی ان میں سے اب دس افراد کی نشاندہی ہونا باقی رہ گئی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ باقی افراد کی نشاندہی کے لیے کوشش جاری ہے۔

اسی دوران سپریم کورٹ کے ایک جج جسٹس جاوید بٹر کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ملی جس پر چیف جسٹس نے اس مقدمے کی سماعت اگلے روز تک کے لیے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک لاپتہ شخص مسعود احمد جنجوعہ کی اہلیہ مسز آمنہ مسعود جنجوعہ کی ایک تحریری درخواست پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

مسعود احمد جنجوعہ تبلیغ اسلام کے لیے پشاور جاتے ہوئے گزشتہ برس لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کی بیگم آمنہ مسعود کا دعویٰ ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔

پاکستان میں حقوقِ انسانی کے کمشن نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں سب سے زیادہ تشویش پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے والے افراد پر ظاہر کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقوقِ انسانی کے کمشن کو چار سو سے زائد افراد کی پراسرارگشمدگی کی اطلاع ملی تھی جن میں سے ڈیڑھ سو افراد کی گمشدگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پاکستان میں لاپتہ ہونے والے بیشتر افراد کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ ان کے پیاروں کو خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کر لیا ہے۔

اسی بارے میں
’گمشدگیوں‘ کا سلسلہ جاری
17 January, 2007 | پاکستان
گمشدگی پر ہائی کورٹ کا نوٹس
22 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد