BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 February, 2007, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو لاپتہ افراد کی حراست کا اعتراف

لاپتہ پتہ ہونے والوں کے عزیزوں کا احتجاج
سندھ ہائی کورٹ میں کئی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
کراچی سے لاپتہ مزید دو افراد کے بارے میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زیر حراست ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بنچ کے سامنے اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے بتایا کہ قاری محمد عالم پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار ہیں جبکہ ممتاز رضوی کے بارے میں انہیں ٹیلی فون پر بتایا گیا ہے کہ وہ زیر حراست ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے مہلت طلب کی اور کہا کہ اگلی سماعت پر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔

ممتاز رضوی کو ان کے خاندان کے مطابق دبئی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے ایجنسی اہکاروں نے حراست میں لیا تھا جبکہ قاری محمد عالم کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں دسمبر دو ہزار پانچ کو کراچی کے علاقے ملیر سے سادہ کپڑوں میں لوگ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دیگر دس لاپتہ افراد سمیت ممتاز رضوی اور محمد عالم کی بازیابی کے لیے درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

ممتاز رضوی کی رہائی کے لیے کراچی میں شیعہ ایکشن کمیٹی نے نو محرم کو بھی احتجاجی دھرنا دیا تھا۔ حکام نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کے بارے میں تفیصلات سے آگاہ کیا جائےگا۔

دوسری طرف حکومتِ پاکستان نےگوانتانامو میں قید ماجد خان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب کی عدالت میں اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے بتایا کہ ماجد خان کی گرفتاری حکومت کے علم میں نہیں ہے اور نہ ہی انہیں امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حکومت اپنی سہ ماہی رپورٹ میں عدالت کو حکومتی کاوشوں سے مطلع کرتی رہے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی ۔

ماجد خان کی بیگم رابعہ خان نے ان کی مبینہ گرفتاری اور امریکہ منتقلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد