لاپتہ تاجر عارف قاسمانی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے لاپتہ ہونے والے تاجر عارف قاسمانی رہا ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہیں دو سال قبل کراچی ایئرپورٹ سے اٹھایا گیا تھا۔ یہ بات سندھ ہائی کورٹ میں بدھ کو تاجر عارف قاسمانی کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل نہال ہاشمی نے بتائی۔ اس موقع پر عارف قاسمانی بھی خود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو اب خارج کیا جائے، کیونکہ ان کا موکل رہا ہوگیا ہے۔ ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے بھی اس کی حمایت کی۔ چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے عارف قاسمانی کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں ایک حلفیہ بیان دیں اور بتائیں کہ وہ کس کی تحویل میں تھے۔ ایڈووکیٹ نہال ہاشمی نے اس پر اعتراض کیا اور عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بلوچ قوم پرست رہنما سلیم بلوچ نے رہا ہونے کے بعد عدالت میں حلفیہ بیان دیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ وہ کس کی تحویل میں تھے، جس کے بعد انہیں دوبارہ اٹھالیا گیا۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ قاسمانی سے یہ نہ پوچھا جائے کہ وہ کس کی تحویل میں تھے کیونکہ انہیں بھی دوبارہ اٹھایا جاسکتا ہے، اس لیے درخواست خارج کی جائے۔ مگر عدالت نے یہ موقف تسلیم نہیں کیا اور سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ عارف قاسمانی انتیس نومبر پانچ ہزار دو کو کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے تھے، ان کے رشتہ داروں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں پاکستان کے حساس ادارے آئی ایس آئی نے حراست میں لیا ہے۔ عارف قاسمانی کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ جماعت الدعوی کے امیر حافظ سعید کے ساتھی رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اخبار کا ایڈیٹر کئی روز سے ’لاپتہ‘18 January, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد میں سے ایک اور ’رہا‘ 16 January, 2007 | پاکستان ’باقیوں کو بھی جلد ڈھونڈیں‘08 January, 2007 | پاکستان سلیم بلوچ ایک مرتبہ پھر لاپتہ03 January, 2007 | پاکستان تین مزید لاپتہ افراد رہا ہو گئے15 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||