BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 December, 2006, 16:06 GMT 21:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین مزید لاپتہ افراد رہا ہو گئے

لا پتہ افراد
عاصمہ جہانگیر کی تاحال تیار کردہ فہرست کے مطابق تقریبا دو سو بیالیس افراد لاپتہ ہیں
لاپتہ افراد سے متعلق مقدمے کی جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چودھری افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تین مزید لاپتہ افراد رہا کردیے گئے ہیں ۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ان تین افراد کے علاوہ دیگر افراد کی رہائی اور تلاش کی کوششیں جاری ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق رہائی پانے والے تین افراد میں عبدالرؤف ساسولی، محمد سلیم بلوچ اور محمد سعید بروہی شامل ہیں اور عدالت کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد رہائی پانے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔ تاحال جو آخری تین افراد رہا ہوئے ہیں وہ بلوچ قوم پرست تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اداروں سے رابطہ کرکے باقی لاپتہ افراد کے متعلق معلومات آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کریں۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے اکتالیس افراد کی بازیابی کے اس مقدمے کی سماعت کے دوران مسز آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت میں ایک تحریری درخواست پیش کی جس میں بتایا کہ ان کا دس ایسے افراد سے رابطہ ہوا جنہوں نے بیان حلفی دیا ہے کہ انہیں مختلف خفیہ ایجنسیوں نے اٹھالیا تھا۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ بیان حلفی دینے والے افراد کو سکیورٹی ایجنسیاں حراساں کر سکتی ہیں اس لیے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

چیف جسٹس نے حکومت کو ہدایت کی متعلقہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ عدالت کو معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو حراساں کیا گیا تو عدالت کو بتائیں۔

مسعود احمد جنجوعہ تبلیغ اسلام کے لیے پشاور جاتے ہوئے گزشتہ برس لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کی بیگم آمنہ مسعود کا دعویٰ ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔

مسز مسعود نے بتایا کہ ایک موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے استفسار پر کہا کہ فوجی انٹیلی جنس ادارے بالاتر ہیں اور وہ کیسے انہیں حکم دے سکتے ہیں تو چیف جسٹس نے ان سے کہا ’سمجھا کریں تمام باتیں کھلی عدالت میں نہیں کی جاسکتیں‘۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خفیہ ایجنسیوں پر اپنے پیاروں کے اغوا کا الزام لگایا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ تمام انٹیلی جنس اداروں سے رابطہ کرکے باقی لاپتہ افراد کے متعلق بھی عدالت کو معلومات فراہم کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے بتایا تھا کہ تاحال انہوں نے دو سو بیالیس لاپتہ افراد کے متعلق فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں پونے دو سو کے قریب غائب ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے جہاں صوبائی حقوق کے لیے تحریک چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ کے منظور کردہ کنوینشن کے تحت کسی بھی شہری کو جبری طور پر حراست میں نہیں رکھا جاسکتا اور ایسا کرنا جرم ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان میں لاپتہ ہونے والے بیشتر افراد کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ ان کے پیاروں کو خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کر لیا ہے۔

اسی بارے میں
پراسرار گمشدگیاں اور بے بسی
23 November, 2006 | پاکستان
لاہور کے عاطف گھر پہنچ گئے
01 December, 2006 | پاکستان
دس لاپتہ افراد کی بازیابی
01 December, 2006 | پاکستان
’ہمارے کارکن غائب ہیں‘
05 December, 2006 | پاکستان
لاپتہ افراد کے لیے مظاہرہ
09 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد