اخبار کا ایڈیٹر کئی روز سے ’لاپتہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ایک قومی روزنامہ کے پشاور سے شائع ہونے والے ایڈیشن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اپنے ایک ساتھی سمیت سولہ روز سے لاپتہ ہے ہیں۔ روزنامہ ایکسپریس کے سہیل قلندر اور ان کے دوست نیاز محمد آخری دفعہ دو جنوری کو دیکھے گئے تھے۔ پولیس نے ان کی گاڑی اسی روز حیات آباد کے علاقے سے برآمد کی تھی۔ سہیل قلندر دو مرتبہ پشاور پریس کلب کے صدر رہ چکے ہیں۔ صحافیوں کی تنظیم خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے سہیل قلندر اور ان کے ساتھی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر صحافی کو ’اغواء‘ ہوئے دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں لگا سکے۔
اس سلسلے میں جمعرات کو خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سہیل قلندر کی باحفاظت رہائی کے لیے سینئر صحافی شمیم شاہد کی سربراہی میں ایک ’ایکشن کمیٹی‘ تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے ارکان میں انصر عباس اور ضیاء الحق شامل ہیں۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مغوی صحافی اور ان کے ساتھی کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں۔ | اسی بارے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی بھوک ہڑتال17 January, 2007 | پاکستان ’گمشدگیوں‘ کا سلسلہ جاری17 January, 2007 | پاکستان ’باقیوں کو بھی جلد ڈھونڈیں‘08 January, 2007 | پاکستان اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل04 January, 2007 | پاکستان ’ ہر ماہ اذیت اور ہر سال موت‘26 December, 2006 | پاکستان ’بھائی آئی ایس آئی کے پاس ہے‘23 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||