BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 July, 2006, 20:45 GMT 01:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لاپتہ‘ قوم پرستوں کےلیے احتجاج

سندھ قومی محاذ کا مظاہرہ
جئے سندھ قومی محاذ کے سیکریٹری جنرل سمیت پندرہ کارکن لاپتہ ہیں۔
سندھ میں سے قوم پرست کارکنوں کی گمشدگی کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے جمعہ کے روز قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

جئے سندھ قومی محاذ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر سرکی، آصف بالادی، نواز خان زنئور، ستار ہکڑو، مظفر بھٹو، آکاش ملاح سمیت پندرہ سے زائد کارکن گزشتہ ایک عرصے سے گمشدہ ہیں۔

جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے سکھر خیرپور اضلاع کے سرحدی علاقے ببرلو پر جمعہ کے روز قومی شاہرا پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس احتجاج میں خیرپور، سکھر سمیت شکارپور، لاڑکانہ، نوابشاہ اور دادو سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔دھرنے وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی۔

دھرنے کو جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں قوم پرست کارکنوں کے خلاف ایک غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے۔

جس میں بیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے گم کردیا گیا ہے جن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے کچھ دنوں میں پرتشدد لاشیں ملی ہیں جس وجہ سے ہمیں خدشات ہیں کہ کہیں قوم پرست کارکنوں کو قتل نہ کیا گیا ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا جس طرح سے سپریم کورٹ نے سندھ میں قبائلی جرگوں کا ازخود نوٹس لیا ہے اس طرح سے قوم پرستوں کی گمشدگی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد