BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ

کوئٹہ میں اس وقت متعدد ہڑتالی کیمپ لگے ہوئے ہیں
اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ نیشنل فرنٹ کے کارکنوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی غلام حیدر رئیسانی نامی شخص کو ایران کے حوالے کرنے اور چمن میں ستر کے لگ بھگ بگٹی قبیلے کے لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

بلوچ نیشنل فرنٹ (بی این ایف) میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ ریپبلکن پارٹی سمیت آٹھ جماعتیں اور تنظیمیں شامل ہیں۔

مظاہرین نے لاپتہ افراد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار لاپتہ افراد کو اٹھا کر لے جاتے ہیں جنہیں نہ تو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور نہ ہی تھانے میں رکھا جاتا ہے۔

بی این ایف کے رہنما صادق رئیسانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سنیچر کے روز ستر کے لگ بھگ بگٹی قبیلے کے لوگوں کو چمن میں گرفتار کر لیا گیا جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ روزگار کی تلاش میں چمن گئے تھے۔

اس کے علاوہ بےروزگار افراد نے روزگار کی فراہمی اور شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےخلاف مظاہرے کیے ہیں۔

ان دنوں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کوئی آدھ درجن کے قریب علامتی بھوک ہڑتال کے کیمپ لگے ہوئے ہیں ان میں ایک طالبعلم ثناءاللہ یلانزئی کی بازیابی کے بارے میں دو کیمپ، اساتذہ اور کلرکوں کے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے کیمپ لگائے گئے ہیں۔

فارماسِسٹ مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی کیمپ لگائے ہیں جبکہ ایک کیمپ گزشتہ سال تربت میں سیلاب سے متاثرہ افراد نے لگایا تھا۔ یہ کیمپ سنیچر کو بند کر دیا گیا۔ تربت سے کوئی چھ نوجوانوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان متاثرین کی امداد کی جائے۔

جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ایک سال گزر جانے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اب بھی بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جہاں بیماریاں عام ہیں اور خوراک نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد