سرحد پر بلوچ تاجروں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی سرحد کے قریب واقع بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں سرحد کی بندش کے خلاف پیر کو تاجروں نے اجتجاج کیا ہے۔ یہ سرحد ایک ہفتہ پہلے فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے بند کر دی تھی۔ سرحد کی بندش سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تفتان شہر میں پیر کے روز دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ تفتان کوئٹہ شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا گیا تھا۔ تاجروں کے مطابق تفتان اور دیگر قریبی علاقوں میں لوگوں کا گزر بسر پاک۔ ایران سرحد پر قائم زیرو پوائنٹ پر ہے جہاں دونوں ممالک کے لوگ تجارت کرتے ہیں اور اس زیرو پوائنٹ سے کوئی پانچ ہزار کے قریب مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔ اس بارے میں ضلع چاغی کے رابطہ افسر قمر مسعود سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے غلط فہمی کی بنیاد پر سرحد بند کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے اہلکار یہ سمجھ بیٹھے کہ یہاں کوئی سمگلنگ ہورہی ہے لیکن یہ دونوں ممالک کے مابین طے شدہ تجارت ہے جہاں دونوں ممالک کے لوگ انتظامیہ کی اجازت سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی تجارت کرتے ہیں اور اس معاملے کو سیکرٹری داخلہ کے سامنے لایا گیا ہے۔ رابطہ افسر نے بتایا: ’امید ہے کہ سرحد جلد کھول دی جائے گی۔‘ یاد رہے کہ دس روز پہلے ایران کی جانب سے چاول کی ترسیل بند کر دینے پر ایرانیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے کچھ روز بعد فرنٹیئر کور نے اپنی طرف سے سرحد بند کر دی تھی۔ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کے لوگوں کا گزر بسر دونوں ممالک کی اشیاء پر ہوتا ہے۔ تفتان کی تحصیل کے نائب ناظم جلیل محمدانی کے مطابق ایران کی حکومت تو اپنے لوگوں کو ضرورت کی تمام اشیاء فراہم کرتی ہے لیکن پاکستان کی حکومت کو تو تفتان کے لوگوں کی ذرا بھر پرواہ نہیں ہے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے جیسے چمن، تفتان اور ادھر تربت کے قریب علاقوں میں نہ تو صنعتیں ہیں اور نہ ہی کوئی باقاعدہ زمینداری ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ تجارت پر ہی گزر بسر کرتے ہیں اور ایف سی کے اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کو بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی میسر نہیں ہوتیں جس سے بلوچستان میں وفاقی حکومت کے خلاف لوگوں کے جذبات میں اضافہ ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں سندھ:رینجرز موجود مگر آٹا غائب14 January, 2008 | پاکستان راشن کارڈ آٹھ فروری سے23 January, 2008 | پاکستان راشن کارڈ پر عمل درآمد ناممکن23 January, 2008 | پاکستان آٹے کی قیمت: نیب میں ریفرنس دائر21 January, 2008 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں اضافہ01 March, 2008 | پاکستان آٹے کی قیمت میں اضافہ یا کمی؟17 April, 2008 | پاکستان تیل پھر مہنگا کرنا پڑے گا:وزیر خزانہ26 April, 2008 | پاکستان پیٹرول کی قیمت میں پھراضافہ01 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||