BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 January, 2008, 18:45 GMT 23:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راشن کارڈ آٹھ فروری سے

 آٹا فائل
سکیم کی افادیت میں ایک مسئلہ یوٹیلٹی سٹورز کی کمی ہے
حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو یوٹیلٹی سٹورز سے رعایتی نرخوں پر کھانے پینے کی ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے آٹھ فروری سے راشن کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں فیصلہ بدھ کو یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں محمد میاں سومرو کی زیر صدارت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

تاہم حزب اختلاف کے چند رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ عام انتخابات سے محض دس روز قبل اس سکیم کو شروع کرنے سے غریب ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اس کی ایک مثال وہ زکوٰۃ کے نظام کی دیتے ہیں جہاں ماضی میں بعض عناصر نے غرباء کی امداد کے بدلے میں سیاسی فوائد حاصل کیے۔ تاہم حکومت اس سے انکار کرتی ہے۔

وزیراعظم نے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے جو ملک بھر سے بیت المال، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ زکوۃ و عشر، نادرا، صوبائی اور مقامی حکومتوں سمیت متعلقہ اداروں سے کم آمدنی والے لوگوں کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرے گی تاکہ یہ سکیم آٹھ فروری سے شروع کی جا سکے۔

یہ کمیٹی دس دن کے اندر اعداد و شمار، اہلیت اور دیگر طریقہ کار وضع کرے گی تاکہ سکیم مقررہ تاریخ پر شروع کی جا سکے۔ اس سکیم کی افادیت میں ایک اور مسئلہ یوٹیلٹی سٹورز کی کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم شوکت عزیز کی حکومت نے ان کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر ابھی عمل درآمد مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس لیئے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کم سٹورز کی وجہ سے کہیں پھر سے لمبی لمبی قطاریں نہ دیکھنی پڑیں۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 1971ءمیں کام شروع کیا اور اس کے اس وقت محض بیس سٹور تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر اب ساڑھے چار ہزار ہوگئی ہے۔ اس تعداد کو چھ ہزار تک بڑھانے پر کام جاری ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق کروڑوں کی آبادی کے لیے یہ پھر بھی کم ہوں گے۔

آٹے کا مسئلہ
آٹا دستیاب تو ہے مگر مہنگا بہت ہے
آٹا بحرانسندھ میں آٹا غائب
فلوز ملز پر رینجرز تعینات مگر آٹا دستیاب نہیں
کیا آپکو معلوم ہے؟
پاکستان میں آٹا سستا ہے یا صدر کو خبر نہیں
ذمہ دار کون ہے؟
آٹا بحران مصنوعی ہے کہ حقیقی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد