BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 November, 2008, 17:44 GMT 22:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کا حامی وڈیرہ ہلاک

بلوچستان میں فوج کو مزاحمت کا سامنا ہے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک وڈیرہ اور اس کے محافظ کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک شخص کواغواء کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔

وڈیرہ بہاءالدین ماضی میں نواب اکبر بگٹی کے حمایتی رہے ہیں لیکن ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سرکار کی حمایت شروع کر دی تھی۔

سنیچر کے روز دوپہر کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں اور ان کے ایک محافظ وحید کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد ایک شخص کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوئی سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور ڈاڈی شاری دربار کے پاس پیش آیا ہے۔

دریں اثنا„ء اپنے آپ کوکالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ سرباز بلوچ کے مطابق بہاءالدین بگٹی سرکار کا حمایتی تھا اور مزاحمت کاروں کی مخبری کیا کرتا تھا۔

حال میں ڈیرہ بگٹی اور اس کے قریب اضلاع نصیر آباد اور جعفرآباد میں اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

سرباز بلوچ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار حملوں کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ ان واقعات میں ڈیرہ بگٹی میں ممدو نامی شحص کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ہلاک اور ان کے دو ساتھیوں کو زخمی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سوئی کے قریب وڈیرہ ملوک کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ پیر کوہ کے قریب رحمیو اور کریمو نامی دو افراد کے مکان میں دستی بم پھینکا گیا ہے لیکن دونوں محفوظ رہے ہیں۔

سرباز بلوچ کےمطابق ایک ہفتہ پہلے ڈیرہ مراد جمالی میں دوتا چاکرانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں مسلح تنظیموں نے فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ لیکن اس اعلان کے وقت ان تنظیموں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو سرکار کے حمایتی بن گئے ہیں اور ان کی مخبری کرتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
حب میں کار بم دھماکہ
13 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد