زلزلہ: 78 لاکھ ڈالر کی مدد کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے بلوچستان کے زلزلے کے متاثرین کے لیے عالمی برادری سے 78 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔ آئی سی آر سی یعنی انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے کم سے کم دو سو افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد اب تک واضح نہیں ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں بیس سے تیس ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر کوئٹہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع زیارت ہوا ہے جہاں چار ہزار کچے مکانات تباہ ہوئے اور اسکے نتیجے میں کئی ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ’ریڈ کراس کی ترجیح ان متاثرہ لوگوں کو خیموں کی فراہمی ہے کیونکہ موسم سرما شروع ہوگیا ہے جبکہ زلزلے کے بعد بھی تواتر سے آنے والے جھٹکوں سے خوفزدہ زیادہ تر لوگ اپنے گھروں سے باہر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔‘ اپیل میں بتایاگیا ہے کہ ریڈ کراس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ نے قدرتی آفت کے فوری بعد علاقے کے ہسپتالوں اور طبی مراکز پر ادویات اور زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے دوسرا سامان فراہم کیا اور کوئٹہ کے ہسپتالوں کی طبی استعداد کا بھی جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ دونوں تنظیمیں متاثرہ لوگوں کو دوسری ہنگامی امداد بھی فراہم کر رہی ہیں۔ ’اس سلسلے میں متاثرہ لوگوں میں سینکڑوں خیمے، کمبل اور خوراک کے پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ آئی سی آر سی کی ایک ٹیم زلزلے میں بچھڑ جانے والے لوگوں کی تلاش میں بھی ان کے پیاروں کی مدد کر رہی ہے۔‘ اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئی سی آر سی امدادی کاموں کو مربوط اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں پاکستانی حکام اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والی دوسری تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق بلوچستان میں آئے زلزلے سے ستر ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت سے دو ہزار مکانات تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں شہباز زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے پر31 October, 2008 | پاکستان زلزلہ متاثرین، بیماری میں اضافہ31 October, 2008 | پاکستان غیر ملکی امداد بھی قبول: شیری 30 October, 2008 | پاکستان جب زلزلہ آیا30 October, 2008 | پاکستان شدید سردی، 200 ہلاکتیں30 October, 2008 | پاکستان زلزلے میں 160 افراد ہلاک29 October, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||