BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 December, 2008, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قلات:ایف ڈبلیو او کی رقم چھن گئی

بلوچستان
ایف ڈبلیو او کے اہلکار تنخواہوں کی مد میں بیالیس لاکھ روپے نکلوا کر کیمپ جا رہے تھے
صوبہ بلوچستان کے علاقہ قلات میں نامعلوم افراد نے فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے آٹھ اہلکاروں کو اغوا کر کے ان سے بیالیس لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق اغوا کارروں نے کچھ فاصلے پر اہلکاروں اور گاڑیوں کو چھوڑ دیا۔

یہ واقعہ سوموار کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا ہے جب فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کے اہلکار نیشنل بینک سوراب سے تنخواہوں کی مد میں بیالیس لاکھ روپے نکلوا کر سوراب پنجگور روڈ پر گدر کے مقام پر اپنے کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔

سوراب پولیس تھانے سے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ چھ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد دو گاڑیوں میں سوار فوج کے ان اہلکاروں کو اسلحے کی نوک پر ساتھ لےگئے لیکن کچھ دور جانے کے بعد مسلح افراد نے تمام اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

یہ اہلکار فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او میں کام کرتے ہیں اور سکیورٹی پر معمور تھے۔ ایف ڈبلیو او کے پاس پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر کے کئی ٹھیکے ہیں۔ یہاں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سوراب بسیمہ روڈ پر بھی ایف ڈبلیو او کے اہلکار کام کر رہے ہیں۔

بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں بسوں اور کوچز پر ڈکیٹی اور لوٹ مار عام ہے اور آئے روز یہاں ٹرانسپورٹرز اور مسافر احتجاج کرتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
سوئی دھماکے میں چار زخمی
09 November, 2008 | پاکستان
حکومت کا حامی وڈیرہ ہلاک
08 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد