BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 October, 2008, 07:25 GMT 12:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی دھماکہ: دو ہلاک 4 زخمی

کوئٹہ مدرسہ
کوئٹہ میں بلیلی کے قریب واقع مدرسہ جس میں گزشتہ جمعہ کو دھماکہ ہوا
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکہ پاکستان چوک پر ایک ڈاکٹر کے کلینک کے نزدیک ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایک موٹر سائکل پر دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا ہے جس سے نزدیکی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جس وقت دھماکہ ہوا ہے اس وقت بازار میں کافی لوگ موجود تھے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت رکن قومی اسمبلی میرحمدان بگٹی کے محافظ وہاں موجود تھے جن میں سے دو زخمی ہوئے ہیں۔

ریموٹ کنٹرول دھماکے کی ذمہ داری اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی کےمحافظوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے نصیر آباد کے علاقے روجھان جمالی میں فائرنگ کرکے ایک شحص جمالان بگٹی کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے مسلح محافظوں میں شامل تھا لیکن بعد میں سرکار کا مخبر بن گیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے ٹیلیفون پر اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی تھی۔ سرباز بلوچ کے مطابق انہوں نے ایسے تمام افراد کو تنبیہ کی تھی کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے بعض آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح تنظیموں کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے اعلان کے بعد جمالان بگٹی نصیر آباد میں چھپ گیا تھا جہاں بی آر پی کے مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
کوئٹہ: دھماکہ خیز مواد برآمد
16 September, 2008 | پاکستان
کوئٹہ:گرفتاریاں، جنازے، سوگ
18 February, 2007 | پاکستان
کوئٹہ دھماکے کے بعد 35 گرفتار
18 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد