BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 February, 2007, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ دھماکے کے بعد 35 گرفتار

دھماکے کے بعد کا منظر
دھماکے میں سینیئر سول جج اور سات وکیلوں سمیت سولہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ میں سینیئر سول جج کی عدالت میں دھماکے کے حوالے سے پولیس نے پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

کوئٹہ کے پولیس افسر راہو خان بروہی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جہاں سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان میں افغان باشندے بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سنیچر کو سینیئر سول جج کی عدالت میں دھماکے سے سینیئر سول جج عبدالواحد درانی اور سات وکیلوں سمیت سولہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہو گئے تھے۔

عبدالواحد درانی سمیت کچھ افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جا رہی ہے ۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چوہدری آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس عدالت کا دورہ کریں گے جہاں دھماکہ ہوا ہے اور سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس طارق مسعود کھوسہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ کوئٹہ میں مبینہ خودکش حملہ آور کا سر اسلام آباد بھیجا جا رہا ہے جہاں طبی ماہرین اُسے شناخت کے قابل بنائیں گے اور خود کش حملہ آور کی شناخت بتانے والے کے لیے بیس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے طارق مسعود کھوسہ نے بتایا کہ کوئٹہ کے سینیئر سول جج کی عدالت میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان میں سے ایک سی آئی ڈی اور دوسری ٹیم کوئٹہ پولیس پر مبنی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کی عدالت میں دھماکہ حال ہی میں ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے خود کش دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

اسی بارے میں
واقعہ افسوسناک ہے: شوکت عزیز
17 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد