واقعہ افسوسناک ہے: شوکت عزیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کی حکومت کی ’دہشت گردی‘ کے خلاف مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر اعظم آج صبح صوبائی دارالحکومت پشاور میں ستائیس جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر شہر میں سکیورٹی معمول سے زیادہ سخت دیکھی گئی اور کئی اہم سڑکیں پولیس نے بند کر رکھی تھیں۔ قِصّہ خوانی حملے میں ہلاک ہونے والے پشاور سٹی پولیس سربراہ ملک سعد مرحوم کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیات جاری ہیں اور اس میں ملوث افراد کو سزا ضرور دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں امنِ عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ پشاور کے ایک صحافی کی گمشدگی کے بارے میں شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی بحفاظت برآمدگی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور: دھماکے، سکیورٹی اور خوف11 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان خیبر ایجنسی میں دھماکہ، ہلاکتیں01 February, 2007 | پاکستان پشاور: بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک27 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||