’حملہ آورکاسراسلام آباد جائے گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس طارق مسعود کھوسہ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں مبینہ خودکش حملہ آور کا سر اسلام آباد بھیجا جا رہا ہے جہاں طبی ماہرین اُسے شناخت کے قابل بنائیں گے اور خود کش حملہ آور کی شناخت بتانے والے کے لیے بیس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے طارق مسعود کھوسہ نے بتایا کہ کوئٹہ کے سینیئر سول جج کی عدالت میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان میں سے ایک سی آئی ڈی اور دوسری ٹیم کوئٹہ پولیس پر مبنی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کی عدالت میں دھماکہ حال ہی میں ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے خود کش دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ بلوچستان میں یہ تیسرا خود کش حملہ ہے جبکہ پاکستان بھر میں یہ ستائیسواں خود کش حملہ بتایا گیا ہے۔ اس سال کے ان ڈیڑھ ماہ میں پہلا دھماکہ اسلام آباد دوسرا پشاور اور تیسرا ڈیر اسماعیل خان میں ہوا ہے۔ کوئٹہ میں پہلا خود کش حملہ جولائی دو ہزار تین میں امام بارگاہ اثنا عشریہ میں ہوا تھا جس میں سینتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح کوئٹہ میں دوسرا خود کش حملہ دو مارچ دو ہزار چار کو عاشورہ کے جلوس پر لیاقت بازار میں ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد شہر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ پہلے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی اور حملہ آوروں نے حملے سے پہلے ریکارڈ کی گئی ویڈیو بی بی سی کو بھیجی تھی اور اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ سنیچر کو کوئٹہ میں سول جج کی عدالت میں دھماکے کے حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا مختلف حملہ ہے جس کی وجہ کوئی فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہے بلکہ عدالت میں دھماکہ کیا گیا ہے ۔اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کی اس دھماکے کے پیچھے کونسی قوتیں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں واقعہ افسوسناک ہے: شوکت عزیز17 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ بم دھماکے میں پندرہ ہلاک17 February, 2007 | پاکستان ’خودکش حملے‘ کا منصوبہ، تین گرفتار17 February, 2007 | پاکستان ’بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں‘ 17 February, 2007 | پاکستان کراچی: مشتبہ خودکش بمبارگرفتار16 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||