کوئٹہ: طلبہ تصادم میں متعدد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلو چستان یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروہوں میں تصادم سے ٹیسٹ کے لیے آنے والے گیارہ طالبعلم زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد ہاسٹل سیل کر دیے گیے ہیں اور یونیورسٹی تین دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اس تصادم میں پتھراؤ اورلاٹھیوں کے استعمال کے علاوہ شدید فائرنگ کی گئی ہے جس سے متعدد طلبہ شدید زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر ارائیں نے بتایا ہے کہ شام کے وقت طلبا بلوچستان اور فاٹا کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے وظائف کے لیے منعقدہ نیشنل ٹیسٹ سروس کے لیے آئے تھے کہ اس دوران ایک گروہ نے اس ٹیسٹ کے لیے ضلعی کوٹے کا مطالبہ کر دیا جس پر دوسرا گروہ متفق نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک طرف بلوچ طلبا اور دوسری جانب پشتون طلبا تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طرف سے شدید فائرنگ کی گئی ہے جس سے کئی طالبعلموں کو گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کو منتشر کر دیا اور ہاسٹل کو سیل کر دیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ اس واقعہ کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس اور خضدار انجینیئرنگ یونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ | اسی بارے میں آٹا سمگلنگ روکنے کے لیے’پیپلز فورس‘10 October, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار02 October, 2008 | پاکستان کوئٹہ: سی ڈی دکانوں پر بم دھماکہ28 September, 2008 | پاکستان ایف سی فائرنگ، خاتون ہلاک26 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، درجن بھرگرفتاریاں25 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ چھاؤنی: خود کش دھماکہ24 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ: دھماکہ خیز مواد برآمد16 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||