’نواب بگٹی کے منحرف کمانڈر قتل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پولیس کو ایک سر کٹی لاش ملی ہے جس کے بارے میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نواب اکبر بگٹی کے ایک منحرف کمانڈر کی لاش ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد بشیر عصر نے کہا ہے کہ پیش بوگی کے علاقے میں ایک سرکٹی لاش ملی ہے جو دو سے تین دن پرانی ہے اور اس لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتاً دفنا دیا گیا ہے۔ دریں اثناء تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر کہا ہے کہ انھوں نے نواب اکبر بگٹی کے ایک منحرف کمانڈر عزیز کو ہلاک کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منحرف کمانڈر سرکار کا مخبر تھا۔ سوئی سے مقامی لوگوں نے اس سر کٹی لاش کی شناخت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان واقعات میں مبینہ طور پر ان لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو یا تو نواب اکبر بگٹی کے کمانڈر اور وڈیرے رہے ہیں اور یا بقول کالعدم تنظیم کے ترجمان کے سرکار کے لیے مخبری کیا کرتے تھے۔ سرکاری سطح پر اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ سنیچر کے روز کوئٹہ میں بلوچ بار ایسوسی ایشن کے رہنما صادق رئیسانی نے بتایا ہے کہ ان کی تنظیم نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں مبینہ فوجی کارروائی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انھوں نے برطانیہ میں بلوچ قائدین کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ مراد جمالی دھماکہ، تین زخمی25 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک22 November, 2008 | پاکستان بالاچ مری کی برسی پر دھماکے20 November, 2008 | پاکستان سوئی دھماکے میں چار زخمی09 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||