ڈیرہ مراد جمالی دھماکہ، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگل کو بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ضلع کچہری کے گیٹ پر ایک دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں ایک خاتون سپاہی سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے ضلعی پولیس افسر نصیب اللہ نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈیرہ بگٹی کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اپنی گاڑی میں کچہری میں داخل ہو رہے تھے۔ ضلعی پولیس افسر نصیب اللہ نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر نصب مواد سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایڈیشنل سیشن جج کے ڈرائیور اور ایک خاتون سپاہی سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کچہری کے گیٹ پر دھماکے کے وقت کئی موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں۔ ضلعی پولیس افسر نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے میں نشانہ کسے بنایا گیا تھا۔ تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ڈیرہ بگٹی کے بھی جج ہیں۔ اس دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار روز سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے قریب سے کشیدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ براہمدغ بگٹی کی جماعت بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ڈیرہ بگٹی کے رہنما شیر محمد بگٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور کی کارروائی سے چھ بے گناہ افراد ہلاک اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ فصلوں، گھروں اور اجناس کو آگ لگائی گئی۔ ان کا دعوی ہے کہ چار دنوں میں ستر سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس بارے میں فرنٹیئر کور کے حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان علاقوں میں اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کچھ روز پہلے کہا تھا کہ فرنٹیئر کور اس وقت تک کوئی کارروائی نہ کرے جب تک کہ ان پر کوئی حملہ نہ ہو۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک22 November, 2008 | پاکستان حکومت کا حامی وڈیرہ ہلاک08 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی دھماکے، دو ہلاک15 April, 2008 | پاکستان حب میں فائرنگ سےصحافی ہلاک14 April, 2008 | پاکستان دھماکے، سرچ آپریشن، گرفتاریاں14 April, 2008 | پاکستان مینگل کی رہائی کے لیے پہیہ جام11 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||