BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 April, 2008, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حب میں فائرنگ سےصحافی ہلاک

صحافی کی ہلاکت پر احتجاج
مقامی لوگوں نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا ہے
بلوچستان کے شہر حب میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو ہلاک کر دیا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ آج صبح مقامی اخبار کے ایڈیٹر خادم شیخ اپنے ساتھی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ ساکران روڈ پر موٹر سائکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے خادم شیخ ہلاک اور ان کے ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ ہے یا کوئی اور وجوہات ہیں ۔خادم شیخ حب نیوز کے علاوہ اردو اخبار خبریں کے ساتھ بھی وابستہ تھے۔

مقامی صحافی عزیز لاسی نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے بعد حب میں آر سی ڈی شاہراہ احتجاجاً بلاک کردی اور قریبی علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز وڈھ میں صحافیوں نے اپنے ساتھی جاوید لہڑی کی حراست کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جاوید لہڑی مبینہ طور پر سات ماہ سے لاپتہ ہے اور مقامی صحافیوں کے مطابق انہیں ایجنسیوں کے اہلکار لےگئے تھے اور اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
عدالت انصاف کرے گی: درانی
22 June, 2006 | پاکستان
صحافیوں کا احتجاج جاری ہے
11 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد