BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 November, 2007, 23:49 GMT 04:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صحافیوں کے احتجاج کے تین ہفتے

 لاہور پریس کلب میں صحافیوں کا احتجاج
تین نومبر کے بعد سے پنجاب کے صحافی احتجاجاً بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کام کررہے ہیں اور پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس یعنی آئی ایف جے کے ایک وفد نے لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں صحافیوں کو دنیا بھرکی صحافتی تنظیموں کی حمایت کا یقین دلایا۔

دریں اثناء کراچی میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے فیصل آباد کے جرنلسٹوں پر بدھ کو پولیس نے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے داغے اور دس افراد کو گرفتار کر لیا پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کا احتجاج جاری رہا لیکن کسی دوسرے بڑے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔


عالمی حمایت
 دنیا بھر کی تمام صحافتی تنظیمیں اس کڑے وقت میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ہیں۔
آئی ایف جے کے نمائندے منی ڈکشٹ
فیصل آباد پریس کلب سے گرفتار ہونے والوں میں پانچ صحافی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے پانچ نمائندے شامل ہیں۔فیصل آباد کے صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے پریس کلب سےضلعی کچہری تک ایک احتجاجی جلوس نکالنا چاہ رہے تھے۔

ڈیڑھ سو کے قریب اخبارنویسوں فوٹوگرافروں اوردیگر افراد نےحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔وہ نعرےلگا رہے تھے کہ ’نامنظورنامنظور ایمرجنسی نامنظور، چودھری افتخار کو رہا کرو،مشرف کو پھانسی دو‘۔

فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والے صحافیوں نے بتایا کہ انہوں نے پر امن مارچ کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے ان پر حملہ کردیا، لاٹھیاں برسائیں، آنسو گیس کے گولے داغے اور دس افراد کو موقع پر حراست میں لیا گیا۔

فیصل آباد میں صحافیوں کا احتجاج
فیصل آباد کے ایک صحافی خالد سیف نے بتایا کہ اس دوران کم از کم درجن بھر مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کاشکار ہونے والے فیصل آباد کے صحافی ملک مقبول احمد لودھی نے کہا کہ وہ کراچی کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف پرامن مظاہرہ کررہے تھے لیکن پولیس نے ان پر حملہ کردیا۔انہوں نےکہا کہ حیرت کی بات یہ کہ پولیس نے ان پر پتھراؤ بھی کیا۔اس مظاہرے میں انسانی حقوق کمشن،وکلاء اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ اور عبدالمنان بھی موجود تھے۔ دونوں مسلم لیگی رہنما تصادم کےدوران عقبی دیوار پھلاند کر فرار ہوگئے۔

ادھر لاہور میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس یعنی آئی ایف جے کے ایک وفد نے لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع آئی ایف جے کے نمائندے کانک منی ڈکشٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی تمام صحافتی تنظیمیں اس کڑے وقت میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

مہذب دنیا
 دنیاکے کسی مہذب ملک میں صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا جاتا جیسا کہ پاکستان میں حکومت نے رکھا ہوا ہے۔
ڈِکشٹ
انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دنیا کے صحافیوں کی طرف سے پاکستان میں صحافت پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے اور ان کی جانب سے اظہار یک جہتی کا پیغام دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے چھ لاکھ صحافی پاکستانی صحافیوں کو ایمرجنسی کے کڑے حالات میں کام کرتے رہنے پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکے کسی مہذب ملک میں صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا جاتا جیسا کہ پاکستان میں حکومت نے رکھا ہوا ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کے عہدیدار نےپی سی او کو مسترد کیا اور کراچی،اسلام آباد اور دیگر مقامات پر صحافیوں پر تشدد اور پیمرا قوانین کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹی وی چینلوں اورایف ایم ریڈیو کی نشریات بحال کی جائیں اور پاکستان میں انیس سو تہتر کے آئین کے ساتھ عدلیہ کو بحال کیا جائے۔

ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ میڈیا پر پابندی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔ تین نومبر کے بعد سے پنجاب کے صحافی احتجاجاً بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کام کررہے ہیں اور پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

ایمرجنسی مخالف مظاہرےاحتجاج جاری ہے
میڈیا،سول سوسائٹی کے مظاہرے جاری
صحافیوں کا احتجاج(فائل فوٹو)احتجاج جاری
ٹی وی چینلوں پر پابندی کےخلاف مظاہرے جاری
اسی بارے میں
عدلیہ کی بحالی تک بھوک ہڑتال
19 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد