مینگل کی رہائی کے لیے پہیہ جام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نشنل پارٹی کی اپیل پر جماعت کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے پہیہ جام ہڑتال کی ہے۔ کوئٹہ کے سریاب روڈ اور بروری روڈ پر ٹریفک کم رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں مں جزوی طور پر ٹریفک تھی۔ کوئٹہ کو تفتان، کراچی اور سبی سے ملانے والی شاہراہیں مختلف مقامات پر بلاک کی گئیں۔ پولیس نے سریاب روڈ پر گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ سریاب روڈ پر مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بی این پی کے جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال سردار اختر مینگل سمیت سیاسی کارکنوں کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اور چھاونیوں کے قیام کے خلاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہڑتال کامیاب رہی ہے اور کمرشل گاڑیاں کہیں نہیں چلیں اور اگر کہیں گاڑیاں ہیں تو وہ ذاتی استعمال کی گاڑیاں ہیں۔ قلات، خضدار، مستونگ، نوشکی اور دیگر علاقوں سے بھی ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تربت اور پنجگور میں دکانیں تو بند ہیں لیکن ٹریفک جزوی طور رواں ہے۔ حبیب جالب نے کہا کہ قومی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سریاب روڈ کے علاقے سے ان کے لگ بھگ چالیس کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اپنی تقریر میں مطالبہ کیا تھا کہ سردار اختر مینگل اور گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے اور لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے۔ بلوچستان اسمبلی نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: کئی علاقوں میں ہڑتال04 March, 2008 | پاکستان ’معافی نمک پاشی کے مترادف ہے‘26 February, 2008 | پاکستان پی پی پی:سب کی طرف سے بلوچوں سےمعافی 24 February, 2008 | پاکستان ’صفدر سرکی کی حراست کےدو سال‘23 February, 2008 | پاکستان انتخابات کے خلاف پمفلٹ تقسیم14 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: متعدد دھماکے، کئی ہلاک 04 February, 2008 | پاکستان کاہان: گن شپ کاپٹروں کی پروازیں01 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||