BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 February, 2008, 17:30 GMT 22:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صفدر سرکی کی حراست کےدو سال‘

ڈاکٹر صفدر سرکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ (فائل فوٹو)
ڈاکٹر سرکی بلوچستان کے ضلع ژوب کی جیل میں قید ہیں جہاں ان سے ملاقات پر پابندی ہے: وکیل
صوبہ سندھ کی ایک قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر سرکی کی حراست کو سنیچر کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔

امریکی شہریت کے حامل ڈاکٹر سرکی کے ایک وکیل محمد خان شیخ نے بتایا ہے کہ ان کی ضمانتیں منظور ہوجانے کے بعد بھی انٹیلیجنس ادارے ان کی رہائی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سرکی بلوچستان کے ضلع ژوب کی جیل میں قید ہیں جہاں ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قید تنہائی کی وجہ سے ڈاکٹر سرکی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ انہیں ہرنیہ کی تکلیف بھی ہے اور ان کے کاندھے میں بھی شدید درد ہے۔

وکیل نے بتایا:’دو سال قبل کراچی سے صفدر سرکی کو انٹیلجنس اداروں کے اہلکار اٹھا کر لے گئے تھے اور انہیں غائب کر دیا تھا لیکن جب سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کا مقدمہ اٹھایا تو انٹیلیجنس اداروں نے گیارہ اکتوبر سن دو ہزار سات کو بلوچستان میں ڈاکٹر سرکی کو پولیس کے حوالے کیا‘۔

وکیل کے مطابق ’پولیس نے تخریب کاری کے الزامات کے تحت تین مقدمات درج کیے جن میں ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ میں سیشن جج ژوب کی عدالت سے ضمانت منظور کرانے کے بعد جب ان کی رہائی کے احکامات جیل حکام کے پاس لے گیا تو جیل حکام نے بتایا کہ ان پر انٹیلی جنس اداروں کا دباؤ ہے اور وہ پوچھے بنا رہا نہیں کرسکتے‘۔

وکیل نے بتایا کہ جیل حکام نے جب انٹیلیجنس حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے منع کردیا اور دفتری وقت ختم ہوجانے کے بعد ایک فیکس کے ذریعے جیل حکام سے کہا کہ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہوچکی ہے۔

صفدر سرکی نے ایک بار عدالت میں پیش ہوتے وقت بتایا تھا: ’انٹیلیجنس حکام ان سے ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر امریکہ چھوڑ کر سندھ میں قوم پرستی کی سیاست کس کے کہنے پر کرنے آئے ہو؟‘۔

صفدر سرکی تین اور لاپتہ ’برآمد‘
صفدرسرکی سمیت3 قوم پرست رہنما منظرِ عام پر
کمیونسٹ پارٹی’کارکنوں کا وکیل‘
سندھی کمیونسٹ رہنماء نورالدین سرکی کا انتقال
اسی بارے میں
صفدر سرکی کہاں ہیں؟
23 May, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد