بلوچستان: نئے وزیراعلیٰ کے مطالبے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرے اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل سمیت تمام گرفتار یا لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا انتخاب بدھ کو ہوا اور بدھ ہی کو انہوں نے حلف لیا اور اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں موجود اکسٹھ میں سے ستاون اراکین موجود تھے اور تمام نے کھڑے ہو کر نواب اسلم رئیسانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اسمبلی میں اپنے خطاب میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے وگرنہ اس طرح کی کارروائیاں عام آدمی کے دلوں مں بھی ایسی نفرت پیدا کر دیں گی جو مرتے دم تک ختم نہیں ہونگی۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو نواب اکبر بگٹی اور میر بالاچ مری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان لوگوں کی قربانیوں سے جمہوریت کے لیے راستہ ہموار ہوا ہے۔ انہوں نے صوبائی خودمختاری کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وفاق کے پاس تین محکمے ہونے چاہیں اور باقی صوبوں کے حوالے کرنا چاہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سینیٹ کو با اختیار بنانے کا مطالبہ کیا۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئی تیس ارب روپے سٹیٹ بینک سے قرض لے چکی ہے جس پر ماہانہ پچیس کروڑ روپے تک بینک کو ادا کیے جاتے ہیں۔ نواب اسلم رئیسانی نے اپنے انتخاب کے بعد کہا تھا کہ اپنا گھر بارچھوڑ کر ہتھیار اٹھانے والے افراد سے مذاکرات کیے جائیں گے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپنے آپ کو بلوچ کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر کہا ہے کہ فوجی آپریشن بند کرنے کے حوالے سے اسمبلیوں کی قرار دادوں اور بیانات پر انہیں یقین نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس وقت تک مذاکرات کے لیے تیار ہیں جب تک فوج یہاں موجود ہے۔ اس سے پہلے گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے نواب اسلم رئیسانی سےگورنر ہاؤس میں حلف لیا جس کے بعد پنڈال میں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی ہے۔ | اسی بارے میں چیف آف سراوان سےوزیراعلیٰ تک09 April, 2008 | پاکستان اسلم رئیسانی نے حلف اٹھا لیا09 April, 2008 | پاکستان بلوچستان: سپیکر اور ڈپٹی پراتفاق08 April, 2008 | پاکستان بلوچستان اسمبلی: دم توڑتی امیدیں25 March, 2008 | پاکستان بلوچستان میں ایک ممبر کی اپوزیشن 23 March, 2008 | پاکستان پی پی کا اکثریت کا دعویٰ13 March, 2008 | پاکستان آدھی اسمبلی میں مشرف کی حمایت06 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||