BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 March, 2008, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں ایک ممبر کی اپوزیشن

یار محمد رند
سرداریار محمد رند نے بیس نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیراعلی بننے کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں
پاکستان میں اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتیجہ میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت سازی کا عمل تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے لیکن اس سلسلہ میں سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال بلوچستان میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان میں کسی ایک جماعت کی بجائے صرف ایک شخص ہی اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں گے۔

اور وہ شخص ہیں سردار یار محمد رند، غالب امکان ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار نواب اسلم رئیسانی سے قبائلی دشمنی کی وجہ سے ایوان میں’ واحد غائب‘ اپوزیشن لیڈر بن جائیں۔

بلوچستان کے رند اور رئیسانی قبائل کے درمیان گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے قبائلی دشمنی چلی آرہی ہے جس میں نواب اسلم رئیسانی کے والد اور ایک بھائی جبکہ نواب یار محمد رند کے بھائی کے علاوہ دونوں قبائل کے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انتخابات کے بعد مسلم لیگ کو بیس کے قریب نشستیں حاصل ہونے کے بعد سردار یار محمد رند جبکہ دس نشستیں حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی کے نواب اسلم رئیسانی نے وزیراعلی بننے کے لیے کوششیں شروع کر دی تھیں کیونکہ دونوں یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ ’جمہوریت کی بقاء‘ کا نہیں بلکہ ان کی’قبائلی بقاء‘ کا مسئلہ بن گیا ہے جس میں بالاخر نواب اسلم رئیسانی کو کامیابی حاصل ہوگئی۔

 جنرل پرویز مشرف کی آٹھ سالہ دور حکومت کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت چاہے انکے پاس چند ہی ارکان ہی کیوں نہ ہو اپوزیشن کے بنچز پر بیٹھنے کو تیار نہیں ہے

ایک اور دلچسپ امر یہ ہے کہ انتخابات میں بیس نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آنے والی مسلم لیگ (ق) کی بجائے دس نشستیں حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی نے تریسٹھ کے ایوان میں اپنے حمایتی اراکین کی تعداد اکسٹھ تک پہنچادی ہے۔

اس سے یہ اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان میں ہر سیاسی جماعت کو مچھلی کی طرح وزراتوں کے تالاب سے باہر زندہ رہنے کی امید نہیں ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ اسلام آباد کےافق پر پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

بلوچستان میں مسلم( ق ) کے اراکین نے مختلف گروپوں کی صورت میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا حالانکہ چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین نے خصوصی طور پر کوئٹہ جاکر اپنے اراکین کو یکجا رکھنے اور صوبائی حکومت بنانےکی حتٰی المقدور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

جنرل پرویز مشرف کی آٹھ سالہ دور حکومت کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت چاہے ان کے پاس چند ہی ارکان ہی کیوں نہ ہو اپوزیشن کے بنچز پر بیٹھنے کو تیار نہیں ہے اور یہ بات بھی بعید از قیاس نہیں ہے کہ الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمٰن کی طرح ایک دن مسلم لیگ(ق) بھی ’عظیم تر قومی مفاد، کی سدا بہار اصطلاح کے تحت حکومت میں شامل ہوجائے۔

اسی بارے میں
مل کر حکومت بنائیں گے
21 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد