ڈیرہ بگٹی دھماکے، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں دو مختلف دھماکوں میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں پٹوخ کے مقام پر بارودی سرنگوں کے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے ۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب پٹوخ کے علاقے میں ہی اونٹ راستے سے گزر رہے تھے۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کچھی کینال کے پاس ایک انجن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے اور مٹکہ کے قریب ایک پولیس چوکی پر حملے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے ڈیرہ بگٹی اور کاہان سے پر تشدد کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کارروائیوں میں سییکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی دھماکہ، چار اہلکار ہلاک17 February, 2008 | پاکستان کاہان: گن شپ کاپٹروں کی پروازیں01 February, 2008 | پاکستان کاہان اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی31 January, 2008 | پاکستان بلوچستان: ایک ہلاک تین زخمی29 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||