بلوچستان: ایک ہلاک تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں دو علیحدہ علیحدہ دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور فرنٹئر کور کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پیر کوہ کے مقام پر بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں کھیتی باڑی کرتے تھے۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شحص نے ٹیلیفون پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ دونوں افرد سرکار کے مخبر تھے۔ سرباز بلوچ کے مطابق ان دونوں افرد کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اس سے باز رہیں۔ اس کے علاوہ کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹئر کور کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار پانی بھرنے گئے تھے کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔ جس سے ایک اہلکار کی دونوں ٹانگیں اور ایک اہلکار کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ یاد رہے ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں دسمبر دو ہزار پانچ میں شروع کی گئی مبینہ فوجی کارروائی کے بعد سے اس طرح کے دھماکوں کی اطلاعات ان دونوں شہروں کے علاوہ صوبے کی دیگر اضلاع سے بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس سعود گوہر نے بتایا تھا کہ سن دو ہزار چھ کی نسبت سن دو ہزار سات میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں انیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں کوہلو: ’آپریشن اور گرفتاریاں جاری‘09 December, 2007 | پاکستان کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی24 February, 2007 | پاکستان کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان سپن بولدک میں احتجاجی مظاہرہ18 January, 2006 | آس پاس افغانستان: دو مشتبہ طالبان ہلاک04 October, 2004 | آس پاس سپن بولدک میں ٹرک نذر آتش28 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||