BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 February, 2008, 09:11 GMT 14:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی دھماکہ، چار اہلکار ہلاک

بلوچستان فائل فوٹو
اس دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لیا ہے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ کے قریب ایک ریموٹ کنٹرول دھماکے سے فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا جس میں چار اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ واقعہ پیرکوہ اور پیر سوری کے درمیان کچی سڑک پر پیش آیا ہے جب فرنٹیر کور کے اہلکار مورچوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے کھانا لے کرجا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایف سی اس دھماکے میں چھیاسی ونگ کے دو نائک اور دو سپاہی ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے بعد انہوں نے خوکار ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا جس میں فورسز کا نقصان زیادہ ہوا ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات اوچ کے قریب آر ڈی دو سو بیالیس کے مقام پر انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے عملے پر بھی حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں دو مزدور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈیرہ اللہ یار ہسپتال لایا گیا ہے۔

کل رات کوئٹہ سبی تربت حب اور ڈیرہ اللہ یار میں کوئی ایک درجن کے قریب دھماکے ہوئے تھے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اعلی سردار صالح بھوتانی نے گزشتہ روز بی بی سی کو بتایا تھا کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ان لوگوں کے خلاف ہوتی ہے جو قومی تنصیبات پر حملے کرتے ہیں۔

یاد رہے کچھ روز پہلے تک کوہلو اور ڈیرہ بگٹی سے یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ سیکیورٹی فورسز نے ان دونوں اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور فضا میں ہیلی کاپٹر بھی گشت کرتے رہتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد