BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 February, 2008, 19:16 GMT 00:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات:دھماکہ میں 1 ہلاک،کئی زخمی

بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
صوبہ سرحد کے شورش زدہ وادی سوات میں میں ہونے والے ایک دھماکہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر زخمیوں کی تعداد تین بتائی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی رات سوا آٹھ بجے مینگورہ بازار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں تین عام لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم سیدو شریف سول ہسپتال کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک ایک لاش جبکہ پچیس کے قریب زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ان کے بقول زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے مقامی انتظامیہ سے بارہا رابطہ کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں جبکہ جائے وقوع پر موجود علاقہ کے ایس ایچ او علی رحمت نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’ بجلی نہیں ہے لہذا انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے لہذا مزید معلومات حاصل کرنےکے لیے سیدو شریف ہسپتال سے رابطہ قائم کریں۔‘

مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سوات میڈیا سنٹر کے اندر داخل کرتے ہوئے اسے ایک دھماکہ کے ساتھ اڑا دی۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر واقع ایک سکول سوات میں طالبان کیخلاف فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی رہائش پذیر ہیں تاہم ان کے بقول واقعہ میں فوجیوں یا سرکاری اہلکاروں کو نقصان پہنچنے کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مقامی طالبان کیخلاف شروع کیےجانے والے فوجی آپریشن کے دوران حکومت نے ایک میڈیا سنٹر قائم کیا جہاں پر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اہلکار ذرائع ابلاغ کو آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے بریفنگ دیتے ہیں۔

سوات میں حالیہ حملہ اٹھارہ اکتوبر کے مجوزہ عام انتخابات سے محض دو دن قبل ہوا ہے۔اس سے پہلے ایک دھماکہ میں صوبائی اسمبلی کے ایک امیدوار کو ہلاک جبکہ کئی مقامی سیاسی قائدین کو’ٹارگٹ کلنگ‘ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل
25 January, 2008 | پاکستان
سوات آپریشن میں 41 گرفتار
12 January, 2008 | پاکستان
سوات میں فوج کی پیش قدمی
06 January, 2008 | پاکستان
سوات بمباری، سات شہری ہلاک
05 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد