BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 January, 2008, 15:34 GMT 20:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں فوج کی پیش قدمی

 فوجی پیش قدمی
سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران کبل اور مٹہ تحصیلوں میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا
پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مرکز کے طور پرمشہور علاقے تحصیل مٹہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سوات سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق تقریباً دو سوگاڑیوں پر مشتمل فوج اور فرنٹیر کور کےایک قافلے نے اتوار کی صبح سخت سکیورٹی انتظامات میں مٹہ سے گٹ پیوچار کی جانب پیش قدمی کی اور وینے پل تک عسکریت پسندوں کی طرف سے خالی کردہ تمام علاقوں کو محفوظ بنا دیا ہے۔ قافلے میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

سوات کے سرکاری میڈیا سنٹر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل مٹہ کے حدود میں بریم اور وینے پل کے درمیان واقع تمام علاقوں رونیال، ارکوٹ اور شنگوٹئی پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں حکومت کی عملداری ایک بار پھر بحال کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےاب وینے پل پر پڑاؤ ڈال دیا ہے جہاں سے عسکریت پسندوں کا مرکز سمجھے جانے والے علاقے گٹ پیوچار کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔

قافلے میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

دوسری طرف سوات میں سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق کبل اور مٹہ تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ کچھ علاقوں میں فوج کی اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سوات میں تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل عسکریت پسندوں نے چار تحصیلوں مٹہ، خوازہ خیلہ، مدئن اور کبل میں اپنے زیر کنڑول علاقے راتوں رات چھوڑ کر نامعلوم مقام کی طرف راہ فرار اختیار کی تھی

بعدازاں سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خالی کردہ علاقوں میں داخل ہوئے اور وہاں قائم تمام پولیس سٹیشنوں کو دوبارہ بحال کردیا۔سوات میں سکیورٹی فورسز نے زیادہ تر علاقوں کو محفوظ بنا کر وہاں حکومت کی عملداری قائم کر دی ہے۔ تاہم گٹ پیوچار سمیت بعض پہاڑی علاقوں میں بدستور عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔

سوات کا سفرنامہ
’آپ کی خدمت کے لئے، طالبان سٹیشن مٹہ‘
 سوات وزیرستان کا راستہ
کیا سوات دوسرا وزیرستان بننے جا رہا ہے؟
سواتسوات میں آپریشن
فوجی مورچے، بمباری اور بے گھر شہری
سواتطالبان کی روپوشی
سوات: طالبان کی روپوشی سے اٹھنے والے سوالات
سوات کے رہائشی(فائل فوٹو)’واپسی کا خوف‘
امام ڈھیری گاؤں کے رہائشی بےیقینی کا شکار
سواتسوات آپریشن
طالبان فرار لیکن لوگوں میں عدم تحفظ برقرار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد