سوات بم حملہ: تیرہ افراد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ضلع سوات میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ایک عارضی مرکز کے قریب مبینہ خودکش کار بم حملے میں آٹھ فوجیوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ عام شہری بھی شامل ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی صبح گیارہ بجے کے قریب تحصیل کبل میں سکیورٹی فورسز کے ایک عارضی مرکز کے سامنے پیش ایا۔ سوات میڈیا سنٹر کے سرکاری ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ بارود سے بھری ہوئی ایک سنگل کیبن گاڑی میں سوار ایک مبینہ خود کش حملہ آوار نے اپنی گاڑی کبل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ایک عارضی مرکز سے ٹکرانے کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق حملہ آوار کا نشانہ سکیورٹی فورسز کا مرکز تھا تاہم سڑک پر روکاوٹوں کی وجہ سے وہ وہاں نہیں پہنچ سکا اور اپنی گاڑی ٹیکنیکل کالج کے گیٹ سے ٹکرا دی جس سے وہاں موجود تیرہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں آٹھ فوجی اہلکاروں کے علاوہ پانچ عام شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقے میں کرفیو میں نرمی تھی۔ دھماکے سے تین گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سکیورٹی فورسز کے مرکز کے ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے چاروں طرف شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سوات کے ایک مقامی صحافی شیرین زادہ کانجو نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سارے علاقے کو سیل کرکے سرسنڑے کبل سڑک پر غیر معینہ مدت تک کرفیو نفاذ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے دو روز قبل حکومت کو خبردار کیا تھا کہ سوات میں فوجی کاروائی فوری طورپر بند کی جائے ورنہ سرکاری اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ طالبان کے دھمکی کے بعد سوات میں سکیورٹی فورسز پر یہ پہلا حملہ تھا۔ | اسی بارے میں کرم: گولہ باری میں چار ہلاک04 January, 2008 | پاکستان مقامی طالبان کی حکومت کو دھمکی04 January, 2008 | پاکستان وزیرستان: ایف سی اہلکار ’یرغمال‘05 January, 2008 | پاکستان ٹانک: کارروائی جاری تو تعاون ختم05 January, 2008 | پاکستان سوات بمباری، سات شہری ہلاک05 January, 2008 | پاکستان سوات میں فوج کی پیش قدمی 06 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||