BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 January, 2009, 21:55 GMT 02:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اورماڑہ، کینٹونمنٹ کے خلاف احتجاج

بلوچوستان حکومت نے حال ہی میں فضائیہ کو زمین کا الاٹمنٹ منسوخ کیا تھا
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں نیول بورڈ کے بعد اب کینٹونمنٹ بورڈ قائم کیا جا رہا ہے اور اس فیصلے کے خلاف مقامی لوگوں اور سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

اتوار کو اورماڑہ میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں اور پہیہ جام رہا ہے۔

علاقے کی تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کہا کہ وہ اورماڑہ میں کینٹونمنٹ بورڈ کے قیام کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

نینشل پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کوئٹہ، خضدار، حب، گوادر اور دیگر علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے نینشل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچ خاتون زرینہ مری پر فوج کی جانب سے تشدد کیا گیا اور بلوچستان کی سونا اگلتی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے جس سے بلوچستان کے بارے میں حکمرانوں کے منصوبے واضح ہوجاتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے کتنے مخلص ہیں۔

اورماڑہ کی ایک یونین کونسل کے ناظم مسافر بلوچ نے بتایا ہے کہ فوجی حکام نے تحصیل کونسل کے حکام کو بتایا ہے کہ اورماڑہ کو کینٹونمنٹ بورڈ بنانے کا اعلان ہو چکا ہے اور اب تحصیل کونسل کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔

اورماڑہ سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ کینٹونمنٹ بورڈ کے لیے ترانوے ہزار ایکڑ زمین مختص کی جا چکی ہے اور اس کے علاوہ سرکاری زمینوں پر قبضہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے سیاسی جماعتوں نے بلوچستان میں تین نئی چھاؤنیوں کے قیام کی مخالفت کی تھی اور اس بارے میں سابقہ دور میں بلوچستان اسمبلی سے ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں نئی فوجی چھاونیاں قائم نہ کی جائیں۔ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں فوجی کارروائیوں کے بعد چھاونیوں کے قیام کا کام جاری ہے۔ تیسری چھاونی گوادر میں قائم ہونی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد