سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے قریب فرنٹیئر کور اور مسلح مزاحمت کاروں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں اطلاعات کے مطابق ایف سی کے تین اور دس مزاحمت کار ہلاک ہوئے ہیں۔ فرنٹییر کور کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئی میں اوچ سے پندرہ کلومیٹر دور شمال میں قومی تنصیبات کی حفاظت پر مامور عملے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بشیر عظیم کا کہنا ہے کہ پیر کوہ کے قریبی علاقوں بڈھیر، گزی، زین ٹاپ اور دیگر دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس میں چھ بےگناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جھونپڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے سوئی میں زین کوہ کے علاقے میں بڑی کارروائی کی ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت دس بے گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرباز بلوچ کے مطابق اس کارروائی کے بعد ایف سی کے اہلکاروں پر جوڈیر کے مقام پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایف سی کے بڑی تعداد میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بی آر اے کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے بعد انہوں نے یکطرفہ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے بلوچستان میں مسلح تظیموں نے گزشتہ سال مسلح کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اُن افراد پر حملے کیے گئے جو بقول ان تنظیموں کے سرکار کے لیے مخبری کرتے تھے۔ اس کے علاوہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمدغ بگٹی نے کوئٹہ پریس کلب میں نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سر کار کے کسی نمائندے سے مذاکرات نہیں ہوئے اور ناں ہی انہوں نے کبھی اس کی خواہش ظاہر کی ہے۔ | اسی بارے میں سوئی میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک30 September, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان بلوچستان: سوئی کے نواح میں گرفتاریاں 10 May, 2008 | پاکستان سوئی دھماکہ ایک ہلاک دو زخمی23 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||