گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں سوئی میں نامعلوم افراد نے ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ دوسری طرف ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے علاوہ جعفرآباد اور نصیرآباد کے مضافاتی علاقوں سے فوجی کارروائی اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نیم شب کو سوئی کی طرف جانے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔ جس سے آگ بھڑک اٹھی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد کے سرحدی علاقوں سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے فورسز نے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جس میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ڈیرہ بگٹی کے رہنما شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ کل رات سے سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات کی جانب پش رفت کی ہے اور رستم دربار کے علاوہ بعض مقامات پر حملے کیے ہیں، جس میں جانی نقصان ہوا ہے۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان جلیل ریکی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کارکنوں کو نواب اکبر بگٹی کی برسی کے حوالے سے تربت میں منعقد ہونے والے جلسے میں بھی جانے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن اب تک ان کی تعداد معلوم نہیں ہو رہی۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ زین کے علاقے میں مزاحمت کاروں اور سیکورٹی فورسز کی جھڑپں ہوئی ہیں جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر ان کارروائیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دو روز پہلے کوہلو کے مضافاتی علاقوں سے اسی طرح کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن حکام نے کہا تھا کہ اس طرح کی کوئی کارروائیاں نہیں کی گئیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: سوئی کے نواح میں گرفتاریاں 10 May, 2008 | پاکستان سوئی دھماکہ ایک ہلاک دو زخمی23 March, 2008 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن کو نقصان 30 August, 2007 | پاکستان سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ29 January, 2007 | پاکستان سوئی میں دھماکے، چار زخمی03 February, 2007 | پاکستان راجن پور:گیس پائپ لائن تباہ05 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن تباہ08 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا12 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||