سوئی میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں سوئی کے علاقہ گنڈوئی میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس میں سوار کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایف سی کی ایک گاڑی گنڈوئی کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جس سے گاڑی ٹکرائی ہے لیکن ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق اس دھماکے میں تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہے اور اس کے علاوہ جہاں یہ واقعہ ہوا ہے اس کے قریب ایف سی کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایف سی کا جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ ایف سی کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے تین گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جس مقام پر یہ دھماکہ ہوا ہے اس علاقے میں ایف سی نے تین روز پہلے ایک سرچ آپریشن شروع کیا تھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور مزاحمت کاروں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ان جھڑپوں میں ایف سی کے کم سے کم دو اور سات مزاحمت کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی لیکن مقامی لوگوں کے مطابق یہ جھڑپیں تین روز تک جاری رہی ہیں جس میں دونوں جانب بڑا جانی نقصان ہوا ہے اور بڑی تعداد میں بے گناہ افراد بھی مارے گئے ہیں اور یا زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: فرنٹیئر کور کا سرچ آپریشن27 September, 2008 | پاکستان بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے حملے14 September, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان بلوچستان:پانچ سرکاری ملازم قتل19 August, 2008 | پاکستان یومِ آزادی پر قوم پرستوں کا یومِ سیاہ14 August, 2008 | پاکستان بلوچستان میں یومِ آزادی پر یومِ سیاہ12 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||