لائن آف کنٹرول پر فائرنگ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی رات بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کے دوسری جانب سے فائرنگ کی۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکام نے بھارتی فوج پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشمیر کے اس علاقے کے جنوبی ضلع بھمبھر کے پولیس سربراہ ابرار حیدر نے بی بی سی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کے دوسری جانب سے پیر کی رات کو چھم سیکڑ میں فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے اس میں ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا اور یہ کہ یہ بھارتی فوج نے یہاں کے مقامی وقت کے مطابق رات کے پونے نو بجے فائرنگ شروع کی اور یہ فائرنگ پندرہ منٹ تک جاری رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے بھارتی فوج پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ان حملوں کا الزام پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر عائد کیا تھا۔ ان حملوں کے قبل بھی رواں سال کے دوران لائن آف کنڑول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے کئی واقعات پیش آئے۔ لیکن اب تک فائرنگ کا تبادلہ کم و بیش دونوں ملکوں کی فوجوں کی چوکیوں تک ہی محدود رہا اور کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے دونوں جانب رہنے والے عام شہری متاثر نہیں ہوئے۔ البتہ پاکستانی حکام کے مطابق ستمبر میں جنوبی ضلع راولاکوٹ کے ہجیرہ سیکڑ میں بھارتی فوج کی مبینہ فائرنگ کے باعث ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد نومبر سنہ دو ہزارتین میں کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول پر فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ | اسی بارے میں ’دو کشمیری بھارتی قبضے میں‘12 September, 2008 | پاکستان لائن آف کنٹرول پر خوف کے سایے11 August, 2008 | پاکستان فائر بندی کی خلاف ورزی۔ ٹائم لائن31 July, 2008 | پاکستان ’نومینز لینڈ‘ پر بنکروں کی تعمیر29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی فائرنگ: بھارتی فوجی ہلاک28 July, 2008 | پاکستان فائرنگ: 4 پاکستانی فوجی ہلاک19 June, 2008 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے بھارت سے رابطہ28 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||