فائرنگ: 4 پاکستانی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ لائن آف کنڑول پر بعض شر پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی ضلع راولاکوٹ کے ہجیرہ سیکڑ کے گاؤں بٹل میں پیش آیا۔ فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے جنگل میں شرپسند دیکھے اور فوجی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ترجمان نے کہا کہ شرپسندوں کی جوابی فائرنگ سے چار پاکستانی فوج ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام چھ بجے تک دو طرفہ فائرنگ جاری تھی۔ دریں اثناء جموں سے بی بی سی کی نامہ نگار نے بھارت کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مشتبہ شدت پسندوں نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی، جنہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ایسڈی گوسوامی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کو پونچ کے پہاڑی سیکٹر سے دراندازی کرنے والے شدت پسندوں کا کرانتی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے نوٹس لیا اور جب انہیں چیلنج کیاگیا تو شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ بھارت کے فوجی حکام کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے سے شام گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی فوج نے بھی درانداز شدت پسندوں پر فائرنگ کی جو واپس بھاگے اور گھنے پہاڑی جنگل میں چھپ گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ان کی افواج نے شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیے بھرپور تلاش شروع کردی ہے۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر دراندازی کا معاملہ تو برسوں سے اٹھایا جاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر روایتی الزام تراشی سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے موقف کی بظاہر تائید کی ہے۔ | اسی بارے میں ہاں میں جاسوس تھا: کشمیر سنگھ07 March, 2008 | انڈیا گمنام قبروں کی تحقیقات سے انکار02 April, 2008 | انڈیا محاصرہ ختم، 2 شدت پسند ہلاک30 September, 2007 | انڈیا کشمیر: میجر سمیت چھ ہلاک09 November, 2007 | انڈیا کشمیر میں حزب المجاہدین کمزور؟ 07 April, 2008 | انڈیا کشمیر: بھارتی فوج کی تعداد کا معمہ02 August, 2006 | صفحۂ اول پاک فوج کا بھارتی فوج پر الزام25 August, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||