’دو کشمیری بھارتی قبضے میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی فوج نے ان کے دو شہریوں کو کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے قریب سے حراست میں لیا اور ان کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر عطا اللہ عطا کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں لائن آف کنڑول کے قریب واقع راوٹا گاؤں کے دو مردوں کو بھارتی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے حصے میں گھاس کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد جمعرات کو غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرکے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے حصے میں چلے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مقامی فوجی کمانڈروں کے درمیان جلد فلیگ میٹنگ ہونے کا امکان ہے جس میں ان افراد کی واپسی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ گزشتہ سال ستبمر میں بھی وادی نیلم کے گاؤں ڈھکی چکناڑ کے تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن کے بارے میں ان کے عزیزوں اور حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو بھی مبینہ طور پر بھارتی فوج لائن آف کنڑول کے قریب سے اٹھا کر لے گئی تھی۔ پاکستان کی وزات خارجہ نے ان افراد کا معاملہ بھارتی حکام سے اٹھایا ہے لیکن ایک سال ہونے کو ہے ابھی تک ان تین افراد کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول اپنی تمام تر اہمیت کے باوجود کوئی ایسی سرحد نہیں ہے جس کی باقاعدہ طور پر تفصیلاً نشاندہی کی گئی ہو۔ چناچہ بسا اوقات لوگ غلطی سے ایسے علاقے میں داخل ہوجاتے ہیں یا اس کے قریب پہنچ جاتے ہیں جس کو ہندوستان اور پاکستان میں سے ایک فریق اپنے زیر کنڑول سمجھتا ہے اور اس کے نزدیک یہ حرکت لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی ہے۔ ماضی میں بعض اوقات لوگ گولیوں کا نشانہ بھی بنتے رہے۔ | اسی بارے میں فائرنگ: 4 پاکستانی فوجی ہلاک19 June, 2008 | پاکستان ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ29 July, 2008 | پاکستان لشکر طیبہ کی انڈیا کو تنبیہ01 September, 2008 | پاکستان ’والد کا ہاتھ جھٹک کر جہاد پر چلا گیا‘10 September, 2008 | پاکستان لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوششیں14 August, 2008 | پاکستان عسکریت پسندوں کو نکالنے کا مطالبہ01 July, 2008 | پاکستان مسئلہ کشمیر، صدر کے بیان پر رد عمل 10 September, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی، کشمیر کمیٹی تشکیل19 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||