BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 September, 2008, 04:34 GMT 09:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لشکر طیبہ کی انڈیا کو تنبیہ

حافظ سعید
انڈیا کی حکومت وہاں ہونے والے بم دھماکوں کے لیے اکثر لشکر طیبہ کا نام لیتی ہے
مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ اور کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں انڈیا کی فوج کے مسلمانوں پر مظالم جاری رہے تو جہاد جاری رہے گا اور فیصلے مذاکرات سے نہیں بلکہ میدانوں میں ہونگے۔

اتوار کی رات آب پارہ چوک میں جماعت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے موجودہ حکومت کی کمشیر اور افغان پالسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پالیسیوں کا پہرہ دے رہی ہے بلکہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی کمشیر پالیسی پر بھارت کو مطمئن رکھنے کے لیے مشرف سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔

اس سے پہلے مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ نے بھارتی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ سے اسلام آباد کے آب پارہ چوک تک ایک ریلی نکالی جس میں جماعت کےسربراہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے بھی شرکت کی۔

رحمان ملک پر تنقید
 وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے صرف رمضان میں باجوڑ ایجنسی میں فوجی آپریشن روکنے کا کہا ہے لیکن ہم پورے ملک میں ایسی تحریک چلائیں گے کہ اب باجوڑ ایجنسی میں دوبارہ آپریشن شروع نہیں ہوسکےگا
حافظ سعید
ریلی سے خطاب میں حافظ سعید نے بھارتی کشمیر میں متنازعہ امرناتھ یاترا بورڈ کو زمین کی الاٹمنٹ کی واپسی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عوام کی منتخب پارلیمنٹ اور وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ ملک سے مخلص ہیں تو افغانستان اور کشمیر میں جاری پالیسی کو تبدیل کیا جائے ۔

حافظ سعید نے کہا کہ انہیں یہ قطعی منظور نہیں ہو گا کہ بھارتی کشمیر میں ہندوں تنظمیوں کو زمین کی الاٹمنٹ اور پذیرائی ملتی رہے جبکہ مسلمانوں کے لیے بھارتی فوج کی گولی کے سوا کچھ نہ ہو۔

حافظ سعید نے ریلی میں شامل سابق چیف آف جنرل سٹاف مرزا اسلم بیگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی کشمیروں کو ان کی مالی مدد کی ضرورت ہے اس لیے جماعت الدعوۃ نے کشمیروں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔

حافظ سعید نے اس موقع پر پر زور الفاظ میں کہا کہ اس کے علاوہ ان کو جس مدد کی ضرورت ہے ہم ہر مدد کے لیے بلکل تیار ہیں اور وہ مدد آج بھی جاری ہے کل بھی جاری رہے گی ۔

انہوں نے وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف رمضان میں باجوڑ ایجنسی میں فوجی آپریشن روکنے کا کہا ہے لیکن ہم پورے ملک میں ایسی تحریک چلائیں گے کہ اب باجوڑ ایجنسی میں دوبارہ آپریشن شروع نہیں ہوسکےگا۔

واضع رہے کہ حافظ سعید بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکری جدوجہد میں مصروف لشکر طیبہ کے بانی تھے لیکن جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں اس تنظیم پر پاکستان میں پابندی لگنے کے بعد انہوں نے ایک نئی تنظیم جماعت الدعوۃ قائم کرلی تھی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورہ اقتدار میں جہادی تنظیموں کے جسلوں اور چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی تھی۔

اس کے علاوہ بھارتی حکومت اکثر الزامات لگاتی رہتی ہے کہ انڈیا میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں لشکر طیبہ ملوث ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد